پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی، فرنچائز کے سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے ٹرافی سی ای او عاطف رانا کو دی۔
سی ای او عاطف رانا نے پی ایس ایل 7 کی ٹرافی کے ساتھ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی سجا دی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا ہے کہ چار برس بری طرح ہارے اب چار سال جیتنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ گراس روٹ لیول پر جو کام کیا یہ اس کے ثمرات ہیں۔
عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور کے 13 میچز ہاؤس فل رہے ہیں، لاہور قلندرز کے ٹکٹ آدھے گھنٹے میں بک جاتے ہیں۔
سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم نے ٹائٹل جیتا، جو کوئی اور ٹیم نہیں کر سکی وہ کام لاہور قلندرز نے کر دکھایا ہے، ہم نے لگاتار دوسری مرتبہ ٹرافی جیتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز پہلی ٹیم ہے جس نے لگاتار دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہی شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کیا۔
Comments are closed.