پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 6 کا یہ ترانہ فوک، پاپ اور ہپ ہاپ طرز گائیکی کے عمدہ امتزاج پر مشتمل ہے۔
نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز کی گائیکی پر مبنی اس ترانے نے شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاداب خان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور وہاب ریاض جلوہ گر ہوئے ہیں۔
پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑی ایک بار پھر ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے۔
Comments are closed.