کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں کے لئے ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا، ملکی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہنگامی طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد کھلاڑیوں، آفیشلز اور منتظمین کو ویکسین لگائی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ پی ایس ایل سے وابستہ افراد کو چائنیز ویکسین سائنو فارم لگائی جا رہی ہے، دو روزمیں تمام کھلاڑیوں آفیشل اور دیگر افراد کو ویکسین لگا کر محفوظ بنا دیں گے۔
محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی اور آفیشلز ویکسین لگوانے کیلئے پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں شریک 7 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ۔
Comments are closed.