پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں ہی ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہیں، کیونکہ دونوں ہی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر چکی ہیں۔
کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔
اس میچ میں کراچی کنگز کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینئل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لوئس گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم شامل ہیں۔
Comments are closed.