ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

پی ایس او کا اسلام آباد سے کراچی کیلئے پی آئی اے پرواز کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اسلام آباد سے کراچی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ 

ذرائع پی آئی اے کی اسلام آباد کراچی پرواز پی کے 309 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو شام 7 بجے روانہ ہونا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے کا پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سے رابطہ ہوا ہے۔ کچھ دیر میں طیارے کی فیولنگ کے بعد پرواز روانہ ہو جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس اور کو ایندھن کے واجبات کی مد میں جمعرات جمعرات کو 48 کروڑ روپے دیے تھے، وعدے کے مطابق آج بھی 15 کروڑ روپے پی ایس او کو دیے ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او جان بوجھ کر ایسی پرواز کو روکتی ہے جس میں اہم شخصیات سوار ہوں، پی کے 309 میں حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور کارپوریٹ سیکٹر کے افراد ہیں۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس او انتظامیہ پی آئی اے پر دباؤ ڈالنے کیلئے حکمت عملی کے تحت اہم پرواز یں روکتی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے دعوے کے مطابق پی آئی اے پر اس کے ایک ارب روپے کے واجبات ہیں۔

اسلام آباد سے کراچی آنے والی 2 پروازیں تاخیر کا شکار

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 علاوہ پی کے 319 بھی تاخیر کا شکار ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 319 آپریشنل وجوہات کی بناء تاخیر کا شکار ہے، پرواز کی رات ساڑھے 12 بجے کراچی آمد متوقع ہے۔

دوسری جانب پی کے 309 کو رات 9 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچنا تھا، جو تاحال روانہ نہیں ہوئی، پرواز رات 10 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھی۔ روانگی کے منتظر مسافر گھنٹوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پریشان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.