بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

پی آئی اے کی کوئٹہ کیلئے پرواز اڑان کے فوری بعد کیوں واپس کراچی اتار لی گئی؟

کراچی سے کوئٹہ کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز اڑان کے 17 منٹ بعد واپس اتار لی گئی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے واپس اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 نے صبح 8 بج کر 44 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائنز کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا۔

اڑان کے 5 منٹ بعد طیارہ 5000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو برڈ اسٹرائیک کے باعث واپسی کی اطلاع دی۔

اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر واپس لینڈ کر گئی۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق ایئر بس اے 320 طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے، طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کی واپسی طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.