جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

پتوکی: شادی کی پہلی رات دولہا دلہن جنریٹر کے دھویں سے جاں بحق

پتوکی میں شادی کی پہلی رات دولہا دلہن جنریٹر کے دھویں کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطاق گنڈا سنگھ کے علاقے کھرپیڑ میں بجلی بند ہونے پر کمرے میں جنریٹر چلایا گیا، جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے دولہا شرافت اور دلہن شہزادی جاں بحق ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

دولہا دلہن کی اچانک موت سے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.