بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

سائنس سے ثابت شدہ، موٹاپا کم کرنے کیلئے بہترین غذائیں کونسی ہیں؟

غذا جسمانی ساخت پر  بہت اثر  رکھتی ہے، صحت مند اور وزن کا توازن برقرار رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے کچھ غذائیں مفید تو کچھ نقصان دہ ہوتی ہیں جن سے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے چند غذائیں تجویز کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ چربی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سائنس سے ثابت شدہ کچھ غذاؤں کو آج ہی اپنی پلیٹ کا حصہ بنا لیں۔

طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ کچھ غذائیں جسم میں میٹابولزم کو بڑھانے، زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کو متوازن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ایسی غذائیں چربی کم کرنے میں مدد بھی دیتی ہیں۔

یہ غذائیں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں مختلف قسم کے وٹامنز، معدنیات، فائبر اور پروٹین پائے جاتے ہیں جن کی انسانی  جسم کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ضرورت پڑتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق درج ذیل غذائیں وزن میں کمی کے لیے فوڈ سائنس سے ثابت شدہ ہیں وزن کم کرنے کے لیے جادوئی نتائج رکھتی ہیں۔

A post shared by Lovneet Batra (@lovneetb)

مونگ دال 

مونگ کی دال پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، مونگ کھانے سے  (satiety hormone) میں اضافہ ہوتا ہے جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتا ہے۔

دوسری جانب دال میں پروٹین کا پایا جانے والا ’تھرمک ایفیکٹ‘ (چربی پگھلانے والے اجزا) اسے پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے سُپر فوڈ بناتا ہے۔

بٹر ملک

چھاج کم کیلوریز والا مشروب ہونے کے سبب وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ بار بار بھوک لگنے سے بچاتا ہے اور ایک وقت میں زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔

چیا سیڈز 

چیا کے بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز زیادہ پائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مزید مدد کر سکتے ہیں۔

پھول گوبھی

گوبھی، دیگر سبزیوں کی طرح فائبر سے بھرپور ہوتی ہے مگر اس میں پروٹین کی بھی مناسب مقدار پائی جاتی ہے، اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پروٹین، فائبر اور کم کیلوریز والی غذا گوبھی کو اپنے کھانے میں آج ہی شامل کر لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.