ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

خواتین کیلئے پنک گیمز کرا رہے ہیں، وہاب ریاض

مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے لاہور میں 7 سے 10 جون تک پنک گیمز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، اس میں 50 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر گیمز کی ایمبیسیڈر ہوں گی۔

اس موقع پر رافیعہ حیدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویمنز گیمز کا انعقاد کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن میں مقابلے ہوں گے، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 700 ایتھلیٹس شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 4 روز تک 7 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، یونیورسٹی کی سطح کی کھلاڑی ان گیمز میں حصہ لیں گی۔

پریس کانفرنس میں وہاب ریاض نے ایشیا کپ کے انعقاد کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ایشیا کپ کا بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے، پاکستان میں میچز ہونے چاہییں یہ اچھی چیز ہے، پاکستان میں سب بڑی ٹیمیں آچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.