ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

آڈیو لیکس کی کارروائی روکنے کے بعد سامان واپس بھجوا دیا گیا

مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی جانب سے آڈیو کارروائی روکنے کے بعد سامان واپس بھجوا دیا گیا۔

مبینہ آڈیو لیکس کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے کیمرے، کمپیوٹر، پرنٹر و دیگر سامان واپس بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے انکوائری کمیشن کی کارروائی روک دی تھی۔

مبینہ آڈیو لیکس پر تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی روک دی گئی۔

انکوائری کمیشن نے جدید آلات کے ذریعے کارروائی کو آگے بڑھانا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کارروائی ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم کمیشن کی مزید کارروائی نہیں کر رہے، آج کی کارروائی کا حکمنامہ جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.