ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

انگلینڈ میں لیگ میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد شاداب خان کا بیان سامنے آگیا

انگلینڈ میں لیگ میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاداب خان نے کہا ہے کہ شکر ہے اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ میرے تمام کنکشن ٹیسٹ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی طور میں چند روز آرام کروں گا، دعائیں کرنے اور سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.