بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کے وزراء نے ہمارے لوگوں کو فون کیے : حلیم عادل

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء نے ہمارے لوگوں کو فون کئے ہیں، ہمارے لوگوں نے انہیں سنا دی ہیں ان کو جواب دے دیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں حلیم عادل کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ سمیرشیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیٹ الیکشن آئین کے تحت کروانے کی رائے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ نے تشریح کی ہے، اراکین کو خرید کر ایوان میں پہنچاتے ہیں، اراکین کو حلف کی پاسداری کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.