سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی واپس آکر ہمیں جواب نہیں دیتی کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتی۔
پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مریم نواز نے کہا کہ دوران اجلاس آصف زرداری صاحب سے عرض کیا کہ میاں صاحب کی جدوجہد اور قربانی ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے سخت اور لمبی جیل میاں نواز شریف صاحب نے کاٹی ہے، میاں صاحب کو جیل میں ہارٹ اٹیک ہوئے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ہیں اور کسی کو انہیں واپس بلانے کا حق نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ میاں صاحب کی زندگی قاتلوں کے ہاتھ سونپ دی جائے، میاں صاحب کو بلاکر ان کی زندگی قاتلوں کے حوالے نہیں کرسکتے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ملک کو میاں نواز شریف کی صلاحیتوں اور بصیرت کی ضرورت ہے، وہ لندن میں ہیں اور پوری جماعت ان کی قیادت میں لڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم آپ کے سامنے ہے اور عملاً بھی نظر آرہی ہے، حکومت ختم ہوگی، مسلم لیگ ن کو میاں نوازشریف کے تجربے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ میاں صاحب خود انگلینڈ میں ہیں لیکن ان کی پارٹی فعال ترین پارٹی ہے، جس نے نوازشریف سے بات کرنی ہے وہ پہلے مجھ سے بات کرے۔
Comments are closed.