cairns rub and tug im bold asian teen meat com some say i am sweety download hello vietnam free canadian dating services meet asian guys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کا حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر اظہار تشویش

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

 پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، تحریک انصاف کا مقصد ہے کہ ہم جیت نہیں سکتے تو کوئی اور بھی نا کھیلے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی بھی شخص الیکشن کمیشن سے مطمئن نہیں ، اپوزیشن سے کہا کہ آئیں اور ہم سے انتخابی اصلاحات پر بات کریں، شفاف الیکشن کے لیے ہم ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا جواب نہیں تھا تو الزام لگا دیا گیا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت سے پارلیمانی کمیٹی میں لگائے گئے الزام کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پیسے پکڑنے کا الزام شرمناک ہے، حکومت ثبوت سامنے لائے یا پھر ای سی پی اور پارلیمانی کمیٹی سے معافی مانگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.