پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر اظہار تشویش کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، تحریک انصاف کا مقصد ہے کہ ہم جیت نہیں سکتے تو کوئی اور بھی نا کھیلے۔
شیری رحمان نے کہا کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا جواب نہیں تھا تو الزام لگا دیا گیا۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت سے پارلیمانی کمیٹی میں لگائے گئے الزام کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر پیسے پکڑنے کا الزام شرمناک ہے، حکومت ثبوت سامنے لائے یا پھر ای سی پی اور پارلیمانی کمیٹی سے معافی مانگے۔
Comments are closed.