بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

پیپلز پارٹی پنجاب نے توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف کردیا

پیپلز پارٹی پنجاب نے توپوں کا رُخ اچانک مسلم لیگ ن کی طرف کر دیا، پی پی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو گھر کی جماعت قرار دے دیا۔

ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی وزیرِ اعظم کے لیے شریفوں کے علاوہ کوئی امیدوار ملتا ہے، شریف اقتدار سے اتریں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ابھی پرویز الہٰی نے حلف نہیں اٹھایا اور ان کے متبادل وزیرِ اعلیٰ کے بینر بھی لگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہوں یا شریف برادران دونوں کی اولادیں ملک سے باہر بستی ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کی وجہ سے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہوئی، ان کے جانے پر کسی نے احتجاج تک نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.