بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے اپنی وابستگی کو بھی ریزہ ریزہ کردیا، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری نے آج پی ڈی ایم کا وضاحتی نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے اپنی وابستگی کو بھی ریزہ ریزہ کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی ڈی ایم کی طرف سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کو پھاڑنے پر اپنا موقف دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء کو بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کرسنایا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سوچنا ہوگا کہ کیا پی ڈی ایم کی صفوں میں دو عملی کو جاری رکھا جائے یا یکسوئی قائم کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.