بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا نیب دفتر پہنچ گئیں

کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں بے ضابطگیوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نیب دفتر پہنچ گئیں۔

نیب ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی کراچی میں بے ضابطگیوں پر گورننگ باڈی ممبران کو بلایا گیا ہے۔

پی پی رہنما شہلا رضا 2015 ء سے 2017 ء تک گورننگ باڈی کی تفصیلات فراہم کریں گی۔

نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ سینیٹر سکندر میندرو، جام مہتاب اور رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی کو بھی نیب نے بلایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.