پیٹرول اور ڈالر کے ریٹ میں کمی کے اثرات سندھ کے ضلع مٹیاری میں نظر آنے لگے ہیں۔
مقامی تاجر کے مطابق ضلع بھر میں 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
تاجر نے بتایا کہ چند دن قبل تک 13 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی گندم کی 100 کلو کی بوری 11 ہزار میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لاہور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی، دالیں، گھی، آٹا، گوشت، پھل اور سبزیاں سستی نہیں ہوئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر اور پیٹرول سستا ہونے سے قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد فوری کمی ہونی چاہیے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو راتوں رات قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔
Comments are closed.