پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیمرا وضاحت کرے کہ کیا وہ آزاد ادارہ ہے یا تحریک انصاف کا میڈیا سیل ہے؟
پیمرا کے چینلز کو لکھے خط پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ایڈوائیس” کے نام پر ٹی وی چینلز کو ڈکٹیشن حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ پیمرا حکومت کا سنسر شپ کا آلا بن چکا ہے، وفاقی کابینہ کی خبریں نا چلانا اب کیا اب عوامی مفاد میں شامل ہوگا؟
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پیمرا میڈیا کی آزادی اور حقوق سلب کرنے میں حکومت سہولت کار نہ بنے۔
شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی کابینہ عوام، پارلیمان اور میڈیا کے سامنے جوابدہ ہے، وفاقی کابینہ کی کارروائی اور فیصلے رپورٹ کرنا میڈیا کا حق ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ تباہی سرکار صرف اپنے حق میں خبریں چلوانا چاہتی ہے۔
شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ پیمرا اپنی "ایڈوائیس” واپس لے اور معذرت کرے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیمرا کی اس "ایڈوائیس” کی ضرور وضاحت مانگیں گے۔
Comments are closed.