سانحہ پشاور میں میں زخمی کانسٹیبل ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایل آر ایچ میں دم توڑ گیا۔
ایل آر ایچ کے ترجمان عاصم کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ذیشان کی شہادت کے بعد پولیس لائنز دھماکے میں شہداء کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل آر ایچ میں بم دھماکے کے اس وقت 35 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 6 زخمی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ پیر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اب تک 102 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.