جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ عراق ہے، وہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کریں گے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کمیٹی کی ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور سعودی عرب علاقائی سلامتی اور استحکام سمیت خطے میں مذاکرات اور دوریاں ختم کرنے کیلئے عراق کے کردار پر بات کریں گے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں گفتگو کا ایک اہم موضوع ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست مذاکرات کا ہوگا جس کی میزبانی عراق نے 2021 میں شروع کی تھی۔

یہ مذاکرات سابق عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی کی حکومت میں شروع ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.