بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس اور FIA کے 6 ڈی آئی جیز کا سندھ سے تبادلہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سندھ اور سندھ پولیس میں تعینات 6 ڈی آئی جیز کا صوبے سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

افسران کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ان تمام افسران کا تبادلہ وفاقی حکومت کی روٹیشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کو آر پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا، ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ، سندھ پولیس میں تعینات ڈی آئی جی قمر الزماں، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا، ڈی آئی جی منیر شیخ کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی اسپیشل برانچ عرفان بلوچ کی خدمات اسلام آباد کے جبکہ ڈی آئی جی سکھر فدا مستوئی کی خدمات موٹر وے پولیس کے حوالے کی گئی ہیں۔

پالیسی کے مطابق یہ تمام افسران 2 سال تک سندھ میں تعینات نہیں رہ سکتے۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس میں تعینات ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری اور پنجاب پولیس میں تعینات ڈی آئی جی طارق عباس قریشی کی خدمات سندھ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.