بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پورے ملک کو پالنے والا کراچی آج لاوارث ہے: حافظ نعیم

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں کہ کراچی سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے، شہرِ قائد کھنڈر بن چکا ہے، پورے ملک کو پالنے والا شہر آج لاوارث ہے۔

جماعتِ اسلامی کراچی کی ’حقوقِ کراچی تحریک مہم‘ کے تحت نیو ایم جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 4 کروڑ کی آبادی والا شہر مکمل تباہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، جبکہ کراچی میں کوئی منصوبے مکمل نہیں ہو رہے، 162 ارب کے پیکیج کا اعلان ہوا پر کچھ نہیں ملا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پورا شہر ڈوب گیا مگر سب خاموش رہے، 11 سو ارب کے پیکیج کا ایک منصوبہ دکھا دیں جو مکمل ہوا ہو، صرف تاریخ اور اعلانات مگر کوئی کام مکمل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، ازسرِ نو اور مکمل مردم شماری دوبارہ کی جائے، صرف بلاکس کی مردم شماری قبول نہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کے حقوق کی بحالی تک واپسی ناممکن ہے، واپسی کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ شہر، یہ ملک ہمارا ہے، اس کا سودا نہیں ہونے دیں گے، 14 مارچ کو قائد آباد سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.