نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کے ٹیرف میں 1 روپیہ 56 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے لیے پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 4 روپے11 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق نئے ٹیرف میں 96 پیسے فی یونٹ خالص پن بجلی کا منافع شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس سے قبل پن بجلی کا اوسط ٹیرف 5 روپے 67 پیسے تھا، پہلے پن بجلی ٹیرف میں 3 روپے 55 پیسے فی یونٹ خالص پن بجلی منافع شامل تھا۔
Comments are closed.