راولپنڈی : راولپنڈی کے شہریوں نے میچ کے اختتام پر سکون کا سانس لیا اور ٹریفک کو کھول دیا گیا۔
گزشتہ ایک ہفتے سے میٹرو سروس میں بار بار تعطل رہا اور شمس آباد سے پنڈی اسٹیڈیم تک کرفیو کا سماں رہا اور پیدل چلنے والوں کو بھی آنےجانے کی اجازت نہیں تھی، جس پر شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس طرح کے میچوں کے درمیان شہریوں کو اذیت دینا بند کردیں ورنہ اس طرح کے مقابلے شہر سے دور کرائے جائیں۔
جبکہ المیہ یہ ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے تماشائیوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ بھی بند تھا، اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئی تھیں جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم آخری بار 2007 میں کرکٹ کھیلنے پاکستان آئی تھی، یک طویل عرصہ گزرنے کے بعد ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے بلٹ پروف انتظامات کیے گئے تھے، جس کے باعث اسٹیڈیم کے آس پاس کی سڑکیں بند کردیں تھیں۔
The post پنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر شہریوں کا سکھ کا سانس appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.