بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان ٹیم بحران کا شکار

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان کیلئے مایوس کن انداز میں ہوا اور گزشتہ روز کی سیٹ جوڑی بابر اعظم اور فواد عالم جلد ہی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 145 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم آج کے دن میں اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی نورٹجی کا شکار بن گئے، انہوں نے 77 رنز کی اننگ کھیلی۔

دوسرے اینڈ پر موجود کراچی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ فواد عالم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ کرکے رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 45 رنز بنائے ۔

بابر اور فواد کے آؤٹ ہوجانے کے بعد رضوان اور فہیم اشرف بیٹنگ کے لیے وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی، کھیل کے پہلے ہی سیشن میں ابتدائی 3 کھلاڑی 22 کے مجموعی پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا ۔

پہلے دن چائے کے وقفے کے دوران ہی راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے سبب پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑگیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.