بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: موٹرسائیکل سواروں کی بکریاں چوری کرنے کی کوشش

کراچی کے علاقے ملیر سٹی،غازی ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 6 بکریاں چوری کرنے کی کوشش کی جبکہ واقعے کے خلاف متاثرہ شخص نے ملیر سٹی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، بکریاں گھر سے باہر بنے کمرے میں بند تھیں، بکریاں چوری کرنے والے 3 ملزمان موٹرسائیکل اور لوڈنگ رکشے پر تھے۔

متاثرہ شخص نے اپنی درخواست میں کہا کہ پڑوسی نے مجھے بتایا کہ کوئی آپ کی بکریاں چوری کررہا ہے جس کے بعد میں نے باہر نکل کر شور مچایا تو اہل محلہ بھی جمع ہوگئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان لوڈنگ رکشہ چھوڑ کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب بکریاں چوری کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں کمرے کا تالہ کاٹ کر ایک ملزم کو بکریاں نکالتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سی سی ٹی وی وڈیو کے مطابق لوڈنگ رکشہ آتے ہی بکریوں کا مالک شور کرتا ہے۔

سی سی ٹی وی کے مطابق ملزمان بکریاں چوری کئے بغیر موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.