بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب نے 4 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ایتھوپیا، یو اے ای، ویت نام، افغانستان سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سفری پابندی ان تمام افراد پر لاگو ہوگی جو پچھلے 14 دنوں میں ان 4 ممالک میں رہے۔

بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 111 کیسز، 738اموات رپورٹ ہوئیں۔

بھارتی وزارت صحت کےمطابق بھارت میں کوروناکی دوسری لہر کےدوران کیسز میں 86فیصد کمی دیکھی گئی ہے،جبکہ 30جون تک 12ریاستوں میں ڈیلٹاپلس ویرینٹ کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انڈونیشیامیں کورونا کے پھیلاؤ کے سبب سخت سماجی پابندیوں کا آج سے نفاذ ہوگیا، سماجی پابندیاں 20 جولائی تک نافذ رہیں گی، پابندیوں کےتحت ریسٹورنٹس، غیر ضروری سفر، غیر ضروری ورک پلیسز بند رہیں گی۔

جاوا، بالی میں سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں صرف ویکسی نیشن کرانے والے افراد منفی کوروناٹیسٹ نتائج دکھانے پر طویل سفر کرسکیں گے۔

دوسری جانب امریکا نے موڈرنا ویکسین کی 4ملین خوراکیں جلد از جلد انڈونیشیا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.