بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے تحت لاتعداد مریضوں کے مفت علاج پر خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’دی نیوز‘ کی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے  خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی۔

عمران خان کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ ’ کے پی صحت پلس پروگرام کےتحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 مریضوں نےمفت علاج کرایا گیا۔‘

عمران خان نے لکھا کہ ’یہ پاکستان ہےجس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں، یہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کا وژن تھا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.