بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنڈی: نالے میں بہنے والا 6 سال کا بچہ نہ مل سکا

راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد میں واقع نالے میں بہہ جانے والا 6 سال کا بچہ نہ مل سکا، 40 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں نور باز کو تلاش نہ کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق نور باز نامی بچہ 2 روز قبل بارش میں نہاتے ہوئے نالے میں گر گیا تھا، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بچے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

شکر گڑھ کے علاقے سرحدی موضع سکمال میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی شانزہ سلیمان کی لاش تاحال نہ مل سکی ، گزشتہ شب اندھیرے کے سبب روک دیا گیا ریسکیو آپریشن آج صبح دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔

نور باز کی تلاش میں اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان بھی شامل ہے۔

دوسری جانب شکر گڑھ کے علاقے سرحدی موضع سکمال میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی شانزہ سلیمان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.