cubby loving thai escort thailand versatile person the smile on your face lets me know that local matches dating site hurry up in chinese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا نے افغانستان کی میزبانی ویمن کرکٹ سے مشروط کر دی

کر کٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں ترقی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بڑی اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کرکٹ کے لیے ویژن یہی ہے کہ خواتین کی ہر سطح پر سپورٹ کی جائے۔

افغانستان میں طالبان نے خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائدکرنے کا عندیہ دے دیا۔

واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔

احمد اللّٰہ واثق کا کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور افغانستان کی مینز ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ نومبر میں ہوبارٹ میں تجویز کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.