راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد میں واقع نالے میں بہہ جانے والا 6 سال کا بچہ نہ مل سکا، 40 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں نور باز کو تلاش نہ کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق نور باز نامی بچہ 2 روز قبل بارش میں نہاتے ہوئے نالے میں گر گیا تھا، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بچے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
نور باز کی تلاش میں اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان بھی شامل ہے۔
دوسری جانب شکر گڑھ کے علاقے سرحدی موضع سکمال میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی بچی شانزہ سلیمان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔
Comments are closed.