بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی جلیل خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔
Comments are closed.