بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: 6 کنٹونمنٹ نشستوں پر دوبارہ الیکشن کا اعلان

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 6 نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہو گا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب کی 119 نشستوں میں سے مسلم لیگ نون 51، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) 28 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کنٹونمٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ 32 نشستوں پر آزاد امیدوار، 2نشستوں پر جماعتِ اسلامی کامیاب ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں 2 امید وار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں جاری پولنگ میں مختلف وجوہات کی وجہ سے کہیں بے نظمی دیکھنے میں آئی تو کہیں ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کی 6 نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن 20 ستمبر کو حتمی نتائج کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.