asian matrimonial sites uk dating china free bbwasian www.latinamericancupid.com español russian dating site profiles famous thai ladyboys

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احمد مسعود نے مدد کیلئے امریکی لابنگ فرم کی خدمات لے لیں: امریکی اخبار

ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ اسٹرائیک کو ہائر کیا ہے۔

افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کرنے والے طالبان کے رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

رابرٹ اسٹرائیک نامی یہ لابنگ فرم یہ کام پرو بونو یا مفت میں کرتی ہے۔

احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیئے جانے سے روکنا تھا۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سفارت کار ڈیبرا لائنز نے قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لابیز کی ایک بڑی تعداد نے اخبار کو بتایا ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ طالبان اس میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.