پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق قلعہ کالروالا اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ نارووال مریدکے روڈ پر حد نگاہ 10 میٹر سے بھی کم ہے۔
منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔
موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر کئی علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کر دی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
Comments are closed.