سابق آئی جی پنجاب پولیس اور موجودہ آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ مجھے پنجاب کے بجائے پورے پاکستان کا آئی جی بنا دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے کہا کہ آئی جی کے تبادلے کا اختیار حکومت کو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری افسر ایک نوٹی فکیشن کے اجراء پر اگلی جگہ چلے جاتے ہیں، 3 ماہ یا 3 سال رہنے والا افسر بھی مزید وقت چاہتا ہے۔
آئی جی ریلوے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے پولیس کو موٹر وے سے بہتر نہیں تو اس کے برابر ضرور کیا جائے۔
انعام غنی نے یہ بھی کہا کہ ریلوے پولیس کو مضبوط اور تنخواہوں میں اضافے کے لیےکوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ انعام غنی کو حال ہی میں آئی جی پنجاب کے عہدے سے ہٹا کر آئی جی ریلوے پولیس کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
انعام غنی کی جگہ راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب پولیس کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.