جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

پنجاب پولیس کے گرفتاری دینے خواہشمند پی ٹی آئی کارکنوں کےلیے اعلانات

پنجاب پولیس نے گرفتاری دینے کے خواہشمند تحریک انصاف کے کارکنوں کے لیے اعلانات کرنا شرع کردیے۔

چیئرنگ کراس لاہور میں پولیس نے گرفتاری دینے کے خواہشمند پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے اعلانات کیے۔

پولیس وین کا شیشہ توڑکر بھاگنے والے پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نے پکڑلیا۔

پولیس نے میگا فون پر اعلان کیا کہ جو پی ٹی آئی کارکن قیدی وین میں بیٹھنا چاہتے ہیں وہ بیٹھ سکتے ہیں۔

دوسری طرف ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نےشہرکےمختلف حصوں میں دفعہ 144کا نفاذ کیا تھا۔

پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی تیاری کرلی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مال روڈ پر مظاہرہ کیا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مظاہرین زبردستی پولیس وین میں سوار ہوگئے، صوبے بھر میں امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.