ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800کرنے کا فیصلہ کسان دشمن ہے، اسماعیل راہو

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کہتے ہیں کہ پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 کرنے کا فیصلہ کسان دشمن ہے۔

کراچی سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مذاق ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے، پنجاب نے گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر نہ کی تو گندم بحران پھر ہوگا، آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.