ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر بشیر احمدکا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع ہوگئی ہے۔
ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر بشیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم پہلے مرحلے میں شہری علاقوں میں شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مہم 12 اضلاع میں یکم فروری سے شروع ہوگئی ہے، مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال کےبچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 21 لاکھ 26 ہزار 338 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے کی مہم مئی میں پنجاب کے 24 اضلاع میں شروع ہو گی۔
Comments are closed.