پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 246 تک بڑھانے اور موبائل ویکسی نیشن سینٹرز قائم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی صلاحیت بڑھا کر دوگنا کردی جائے گی۔
کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 246 تک بڑھانے اور موبائل ویکسی نیشن سینٹرز قائم کرنے پر غور کیا گیا۔
وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بیڈز کی دستیابی سے متعلق رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔
وزیرقانون راجا بشارت نے ہدایت کی کہ محکمہ صنعت اسپتالوں میں آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی کیلئے محکمہ صحت کو معاونت فراہم کرے، چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.