محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے لیے صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کردیا۔
ایک بیان میں سیکریٹری فوڈ نادر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں ایک ہزار سے زائد آٹا ملز کا کوٹہ معطل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری آٹے کی خوردبرد میں ملوث ہونے پر آٹا ملز کا کوٹہ معطل کیا گیا۔
نادر چٹھہ نے یہ بھی کہا کہ سپلائی میں تعطل پر 80 آٹا ملز کے لائسنس معطل کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی اسمگلنگ ناکام جبکہ 35 آٹا ملز مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
Comments are closed.