بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: عید پر ڈیلٹا وائرس کی اسپیشل SOPs جاری

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ڈیلٹا وائرس اور عید کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیں۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے مطابق آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کا دورانیہ 25 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے، صرف ویکسینیشن ہی کورونا اور اس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف واحد اور مؤثر علاج ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 607 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 834 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ہو گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ہوئی 11 اموات میں سے 6 لاہور میں ہوئیں، صوبے بھر میں اس دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 428 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 382 نئے کیسز پورٹ ہوئے۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 165، راولپنڈی میں 92، فیصل آباد میں 15، رحیم یار خان میں 14، گوجرانوالہ میں 12 اور ملتان میں 10 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 8 لاکھ 91 ہزار 936 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 41 لاکھ 1 ہزار 347 ہو گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوروناوائرس کی مجموعی مثبت شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ لاہور میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سیکریٹری صحت پنجاب سارہ اسلم نے صوبے کے عوام کو ہدایت کی ہے کہ مویشی منڈی میں بزرگوں اور بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں، عید پر بلا ضرورت باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات سے مکمل اجتناب کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.