بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کورونا مثبت کی شرح 14 فیصد سے متجاوز

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 8 ہزار 678 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1ہزار 277 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

جمہوریہ پالاؤ دنیا کا پہلا اور واحد ملک بننے والا ہے جس کے شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص نہ ہونے کے باوجود ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 2.57 فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 1ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے، 30 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

کراچی حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا مثبت آنے کی شرح 1 اعشاریہ 61 فیصد ہے، کراچی حیدرآبادکے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 9 ہزار 704  افراد کےٹیسٹ کیے گئے، کراچی حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگراضلاع میں 156 افراد میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔

اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔

سندھ بھر میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ46 فیصد ریکارڈ ہوئی، سندھ میں مجموعی 19 ہزار 655 ٹیسٹ میں سے 1467 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.