بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب، الیکشن کمشنر پنجاب

الیکشن کمشنر پنجاب نے ن لیگی امیدوار پرویز رشید کے کاغذات مسترد کردیئے۔

ٹیکنو کریٹس کی 2 خالی نشستوں پر اصولی طور پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

 پنجاب سے سینیٹ کی خواتین کی2 خالی نشستوں پرپی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا سہروردی اور ن لیگ کی سعدیہ عباسی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کےکاغذات نامزدگی مستردکر دیئے، پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر پنجاب ہاؤس کا 95 لاکھ روپے کا نادہندہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔

پرویز رشید اور ن لیگ کے ٹیکنو کریٹ کی نشست کے امیدوار اعظم نذیر ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ وہ پنجاب ہاؤس میں پیسے جمع کرانے گئے مگر وہاں کوئی شخص موجود نہیں تھا، وہ کاغذات مسترد کئےجانے کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔

سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار عطاء اللّٰہ خان نے اپنے کاغذات واپس لے لیے اس لیے اصولی طور پر تو ٹیکنوکریٹس کی 2 خالی نشستوں پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

خواتین کی دو نشستوں پر تین امیدوار میدان میں رہ گئیں ہیں، ان میں ڈاکٹر زرقا سہروردی پی ٹی آئی جبکہ سعدیہ عباسی اور سائرہ تارڑ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

مسلم لیگ ن کے رانا مشہود کا کہنا ہے کہ سائرہ تارڑ کو رنگ امیدوار ہیں اگر وہ اپنے کاغذات واپس لے لیں تو ڈاکتڑ زرقا اور سعدیہ عباسی بلا مقابلہ منتخب ہوسکتی ہیں۔

پنجاب سے سینٹ کی سات نشستوں پر 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ان میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے چھ چھ امیدوار شامل ہیں، دو آذاد جبکہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے ایک ایک امیدوار کے کاغذات منظور ہوئے۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے عرفان الحق صدیقی، ساجد میر، ملک سیف کھوکھر، زاہد حامد، افنان اللّٰہ خان اور محمد بلیغ الرحمن شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل نشستوں پر عون عباس، اعجاز الحسن منہاس، اعجاز چوہدری، ملک ظہیر عباس کھوکھر، عمر سرفراز چیمہ اور سیف اللّٰہ سرور شامل ہیں، دو آذاد امیدواروں میں پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور محمد خان مدنی کے کاغذات منظور ہوئے، مسلم لیگ ق کے امیدوار کامل علی آغا اور پیپلز پارٹی کے عظیم الحسن منہاس کے کاغذات بھی منظور ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.