سموگ کی صورتحال پر تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی سے متعلق فیصلہ کن اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت فیصلہ آج طلب کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں انسداد سموگ اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کی چھٹی کے حوالے سے فیصلہ کن اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ماحولیات اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم، صوبائی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر ماحولیات آج شام 5 بجے پریس کانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
Comments are closed.