خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی اراکین نے تنخواہیں بڑھانے کا شور بلند کردیا۔
ن لیگ کی پیش کردہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزير قانون راجا بشارت کو فوری طورپر فنانس ڈویژن سے بات کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے کرائے 3 سے 4 گُنا بڑھ چکے ہیں، اراکین کے الاؤنس میں اضافہ کرایا جائے۔
Comments are closed.