بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر مریم نواز کا جواب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق صحافیوں کو جواب دے دیا۔

لندن میں حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف سے ہونے والی علیم خان اور عون چوہدری کی ملاقات میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی اس ملاقات میں پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی، جبکہ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے ہیں۔

ملاقات کے بعد صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ  پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا سے اندر بیٹھ کر بات ہوگی۔

مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ کیا پنجاب حکومت تبدیل ہونے جارہی ہے ، جس پر انہوں نے کہا کہ تمام باتیں ابھی بتا دوں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ اتنی بات فیملی سے نہیں ہوتی جتنی میڈیا سے ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.