بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کی مجوزہ تاریخ پر تحفظات کا اظہار

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جون کے پہلے ہفتے میں جبکہ پنجاب حکومت 22 اگست کو بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون میں شدید گرمی کے باعث انتخابی عمل مشکل ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن شو آف ہینڈز کے لیے تیار نہیں ہوتی تو اپنے انجام کے لئے تیار رہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائےگا، وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری سرور پانچ فروری کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.